Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
    • پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشٹی ایٹو کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے وزیراعظم
    • امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گے
    • ایران کی سعودی اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش
    • فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات’دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
    • KP خود کش حملہ فائرنگ شہید13 بلوچستان میں 13 دہشتگرد ہلاک 18 مزدور اغوا
    • افغان سر زمین سے دہشتگردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہی خارجہ اسحاق ڈار
    • مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند’ زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر
    • پینٹاگون پر سائبر حملہ’ 40 لاکھ فوجی اہلکاروں کا ڈیٹا لیک ہونیکا دعویٰ
    • وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی کی مریم نواز شریف
    • پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے خواجہ آصف
    • :IMFچوتھے جائزہ مذاکرات کا سٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اظہار اطمینان
    • افغانستان سے ڈرون حملے ملکی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بلاول بھٹو
    • کل جماعتی حریت کانفرنس کا وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنیکا خیرمقدم
    • حکمران ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں سہیل آفریدی
    • بھارت ریاستی سطح پر دہشتگردی کی پشت پناہی میں ملوث ،صائمہ سلیم
    • پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے’کل ذمہ دارسنبھال لیںگے
    • اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنیکا فیصلہ کرلیا : رانا ثنااللہ
    • سہیل آفریدی انتظامی اور سیاسی طور پر فارغ ہوچکے: عطا تارڑ
    • وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اقوام متحدہ تنازات کی روک تھام حل کو ترجیحات میں مرکزی حیثیت دے پاکستان

    By Khabrain Newsستمبر 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک (این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ دنیا بھر میں
    جبری بے دخلی کے بڑھتے ہوئے بحران کی بنیادی وجوہات کے حل کے لیے تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل کو اپنی ترجیحات میں مرکزی حیثیت دے۔سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سیکرٹری خارجہ نبیل منیر نے کہا کہ دنیا بھر میں 11 کروڑ 70 لاکھ افراد جبری طور پر بے گھر ہوچکے ہیں، سلامتی کونسل کو نئے تنازعات کی روک تھام، طویل عرصے سے جاری تنازعات کے حل اور اقوام متحدہ کے چارٹر و بین الاقوامی قانون کے مطابق ثالثی اور تنازعات کے پرامن حل کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ طویل بحران مسلسل بے دخلی کا باعث بن رہے ہیں جبکہ نئے انسانی بحران بھی جنم لے رہے ہیں۔ نبیل منیر نے کہا کہ جبری بے دخلی میں اضافے کے باعث عالمی یکجہتی دبا ئوکا شکار ہے اور پاکستان اس صورتحال سے بخوبی واقف ہے۔قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان چار دہائیوں سے زائد عرصے سے لاکھوں افغان شہریوں کی میزبانی کررہا ہے اور اقتصادی مشکلات کے باوجود انہیں تحفظ اور مہمان نوازی فراہم کرتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی آبادکاری کے عمل کو زیادہ قابل پیش گوئی اور مثر بنانے کی ضرورت ہے، ترقی یافتہ ممالک کو کثیر سالہ پروگرام تشکیل دینے چاہئیں۔ انہوں نے رضاکارانہ واپسی اور پائیدار بحالی کے لیے عالمی تعاون میں اضافے پر بھی زور دیا۔نبیل منیر نے کہا کہ واپسی کا عمل رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار ہونا چاہیے اور اس کے لیے مناسب مالی وسائل سے چلنے والے پروگرام ضروری ہیں، ہمارا مشترکہ مقصد ایسی دنیا ہونی چاہیے جہاں کم سے کم لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوں اور بے گھر افراد سلامتی، وقار اور امن کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بارہام صالح نے کہا کہ دنیا بھر میں 11 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ افراد تنازعات، تشدد، ظلم و ستم اور دیگر خطرات کے باعث اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں، تنازعات میں اضافے اور ان کے طویل ہونے جبکہ سیاسی حل تلاش کرنے میں مشکلات کے باعث لاکھوں افراد جو عارضی بحران سے فرار ہوئے تھے کئی برس بلکہ بعض اوقات نسلوں تک بے گھر رہتے ہیں۔بارہام صالح نے کہا کہ جب امن ناکام ہوتا ہے تو لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں، سلامتی کونسل کو اپنے سیاسی اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے تنازعات کے خاتمے اور امن عمل کو برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گے

      ایران کی سعودی اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

      فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات’دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

      تازہ ترین

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.