تازہ تر ین

رواں ہفتے کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس سے سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی کو ہوا کا کم دباؤ صوبہ سندھ کے علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا جس سے شہید بینظیر آباد، دادو،تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ،میر پور خاص اورمٹھی میں بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ 13سے15 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ اور کوہستان مین بارش متوقع ہے۔ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، بنوں، لکی مروت اورکوہاٹ میں بارش ہوگی۔
اسی عرصے کے دوران میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بھی بارش ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain