تازہ تر ین

عمران خان تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور چور کے بیانیے سے نہیں چھپ سکتی۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کر کے اور چور چور کا جھوٹا بیانیہ بنا کر چھُپ نہیں سکتی، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں عوامی سمندر کی موجودگی ثبوت ہے کہ عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‏مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، فتنے، نفرت اور بھوک کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا، عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے، کرپشن، نالائقی اور نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جاچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 17 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس حقیقت کو مزید پختہ کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain