تازہ تر ین

ٹی شرٹ کی قیمت کم لگانے پر لڑکی نے نوجوان کی درگت بنادی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران لڑکی نے معمولی وجہ پر لڑکے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی اور لڑکے میں جھگڑے کی دلچسپ ویڈیو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ایک لڑکی کو لڑکے کی درگت بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میٹرو ٹرین کے ایک مسافر نے بنائی، جس میں سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک ٹی شرٹ کی قیمت کو لیکر بحث ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔
لڑکی نے شرٹ کی قیمت 1000 روپے بتائی تو لڑکے نے کہا کہ یہ تو 150 روپے سے زیادہ کی نہیں ہے، بس لڑکے کا اتنا کہنا تھا کہ دونوں میں نوک جھوک شروع ہوگئی اور لڑکی نے نوجوان کو پیٹنا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو بھائی بہن اور کچھ نے میاں بیوی قرار دیا۔
ویڈیو میں لڑکی نوجوان کو مخاطب کرکے بولتی ہے کہ ’تمہارا جیسا لڑکا کسی کو نہ ملے، گھر جاکر ماں کو بتاؤں گی‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain