تازہ تر ین

گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، قومی ٹیم کو جیت کیلئے 120 رنز درکار

گال: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے مابین گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، قومی ٹیم کو جیت کیلئے 120 رنز، میزبان کو 7 وکٹ درکار ہیں۔
سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے 329 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، ٹوٹل میں 8 رنز کا اضافہ یعنی 337 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو 342 رنز کا ہدف ملا، چندی مل سنچری سے محروم رہے اور 94 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اننگز میں محمد نواز پانچ، یاسر شاہ تین، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں قومی بلے باز اِن ایکشن ہوئے، 87 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا، امام الحق 35 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، ون ڈاؤن اظہر علی پھر ناکام رہے، 6 رنز پر کریز چھوڑ گئے، دوسر ے اینڈ پر عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم ڈٹ گئے، قومی قائد کے ٹیسٹ کیریئر میں 3 ہزار رنز مکمل ہوگئے، 55 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔
نوجوان اوپنرنے اپنی دوسری سنچری مکمل کی اور آؤٹ نہیں ہوئے، نئی گیند ملنے کے باوجود جم کر کھیلتے رہے، دن کا اختتام 222 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ہوا، عبداللہ شفیق 112، محمد رضوان 7رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آخری روز جیت کے لیے قومی ٹیم کو مزید 120 رنز درکارہیں جبکہ میزبان آئی لینڈرز کو سات وکٹیں گرانے کا چیلنج درپیش ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain