تازہ تر ین

پاکستان کی دو خواتین کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کرنے کیلئے پیش قدمی جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی دو خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کیلئے پیش قدمی جاری ہے۔
ثمینہ بیگ کیمپ تھری پر پہنچ چکی ہیں جبکہ نائلہ کیانی کیمپ ٹو سے چند میٹرز آگئے ہیں۔ دونوں کوہ پیما کے ٹو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کیلئے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب 16 سالہ عیشا ساجد بھی براڈ پیک سر کرنے کیلئے کیمپ ون پر پہنچ گئی ہیں۔
نائلہ کیانی کےٹو پر کیمپ ٹو تک پہنچ چکی ہیں جہاں منگل کی شام آرام کے بعد وہ کیمپ تھری کیلئے روانہ ہوں گی۔
ثمینہ بیگ اس وقت کیمپ تھری پر موجود ہیں، مزید پیش قدمی موسم سے مشروط ہے۔
دوسری جانب روسی کوہ پیما ڈینس اروبکو نے منفرد کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ تجربہ کار ڈینس اروبکو نے 14 گھنٹے 40 منٹ میں براڈ پیک کو سر کرلیا، ڈینس اروبکو پہلے ہی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
ڈینس گزشتہ روز بیس کیمپ سے روانہ ہوئے اور منگل کی صبح 11 بجے سمٹ مکمل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain