تازہ تر ین

بھارتی کپتان یا کوچ ہوتا تو کوہلی کی زندگی آسان بنادیتا: رکی پونٹنگ

آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے آؤٹ آف فارم رہنے والے کھلاڑی ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دیے گئے انٹرویو میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ ‘کوہلی کو نمبر تین پر ہی کھلانا چاہیے، بار بار اس کے نمبر میں تبدیلی کرکٹر کے لیے مزید پریشانی کا باعث بن سکتی ہے’۔سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ‘ مجھے اس بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنے میں انتہائی خوف آئے گا جس میں ویرات کوہلی ہوگا، اگر ہندوستان کی ٹیم کوہلی کو میچز سے ڈراپ کرنے کا سوچ رہی ہے تو یہ مخالف ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا’۔
رکی پونٹنگ نے مزید کہا ‘ہر ٹیم یہ ہی چاہے گی کہ بھارتی ٹیم بغیر کوہلی کے میدان میں اترے کیونکہ کوہلی ایک زبردست کھلاڑی ہے، مجھے معلوم ہے کہ موجودہ وقت اس کے لیے اچھا ثابت نہیں ہورہا لیکن میں نے اپنی زندگی میں کئی بیٹرز اور بولرز کو اس وقت سے گزرتے دیکھا ہے اور پھر کم بیک کرتے بھی دیکھا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ ورلڈکپ کے موقع پر ویرات جیسے کھلاڑی کو ٹیم سے آؤٹ کردیں گے تو پھر اس کے لیے واپس اپنی فارم میں آنا مشکل ہوجائے گا’۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ ‘میں بھارتی ٹیم کا کپتان یا کوچ ہوتا تو ویرات کوہلی کی زندگی آسان کردیتا، اس کا اعتماد بحال کرتا، اس کے لیے اچھی چیزیں کرنے کی کوشش کرتا’۔
خیال رہے کہ بھارت کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس بیٹر ویرات کوہلی نے نومبر 2019 کے بعد سے اب تک کوئی بین الاقوامی سنچری نہیں بنائی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain