تازہ تر ین

ضمنی الیکشن میں ہمارے بیانیے کو شکست نہیں ہوئی، خواجہ آصف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہمارے بیانیے کو شکست نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 17جولائی کے الیکشن کے بعد مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں۔ پنجاب کی 20 سیٹوں میں سے ہم نے 5 سیٹیں حاصل کیں اور ضمنی الیکشن میں 2018 کے مقابلے میں ہم نے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔ یہ سیٹیں پہلے ہی تحریک انصاف کے پاس تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے انتہائی زبردست انداز میں انتخابی مہم چلائی اور یہ واحد الیکشن ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ ہم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ پرویز الہٰی ڈاکو ہے بلکہ عمران خان نے کہا تھا یہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے اور عمران خان انہیں حکومت دے رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ان پر اپنی 178 سیٹیں قربان کر رہے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں ہمارے بیانیے کو کوئی شکست نہیں ہوئی اور ان الیکشنز میں مقامی سطح پر سیاسی وفاداریاں اور دھڑے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کے الیکشن میں ہم نے ووٹ کی حرمت کا پاس کیا اور پی ٹی آئی نے 4 سال میں مخالفین کے خلاف حکومتی اداروں کو استعمال کیا۔
چیئرمین نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اچھی شہرت رکھنے والی شخصیت کو چیئرمین نیب بنایا ہے اور نئے چیئرمین نیب پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈالر پچھلے 20 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور صرف ہماری کرنسی نہیں بلکہ ڈالر کی قدر بھی کم ہوئی۔ ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کو بھی مار پڑی ہے۔ صرف پاکستان کو یہ مسئلہ نہیں پوری دنیا اس کا سامنا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان کی کرنسی کی قدر میں کمی ضرور ہوئی ہے اور ہم نے جانتے ہوئے قصداً حکومت سنبھالی ہے جس کی ہم نے سیاسی قیمت چکائی ہے۔ سیاست بعد میں اور پاکستان کی معیشت کی بحالی پہلے ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا گیا ہم خرید و فروخت کر رہے ہیں اور یہ پہلا الیکشن ہیں جہاں کوئی نہیں کہہ سکتا کہ دھاندلی ہوئی۔ ہم سیاسی مفادات پر ملک کو ترجیح دیتے ہیں اور فارن فنڈگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain