تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ کا چناؤ، تیاریوں کا آخری مرحلہ، اراکین ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے چناؤ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور ق لیگ سمیت اراکین ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ سابق وفاق وزیر مونس الہی کہتے ہیں ان کے نمبرز پورے ہیں، اس سے بھی زیادہ ہوں گے۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت اعلی کے فیصلے کا دن آگیا، نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا، حمزہ شہباز اور پرویز الہیٰ مد مقابل ہیں، گذشتہ روز چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں 186 ارکان پورے کرلئے گئے۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، آصف زرداری نے تمام ارکان کو اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، سیاسی مخالفین نے ایک دوسرے پر سبقت کے دعوے بھی کردیئے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ایک رکن عظمیٰ قادری کورونا کا شکار ہو گئیں۔
قبل ازیں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا تھا کہ حکومتی گیم ختم ہوچکی ہے، ہمارے نمبرز مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہیں، اب یہ لالچ دیں یا جو مرضی کرلیں فرق نہیں پڑتا، شہباز شریف کا جس ادارے یا شخصیت نے ساتھ دیا انہوں نے اس کا بیڑہ غرق کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain