تازہ تر ین

برطانیہ میں اسٹارز وارز طرز کے لیزر ہتھیاروں کی آزمائش

ہارلو: (ویب ڈیسک) برطانیہ اسٹار وارز طرز کے ایسے لیزر ہتھیار کی آزمائش شروع کررہا ہے جو 6 میل کے فاصلے کی دوری تک ڈرون اور راکٹوں کو مار گِرانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔
دفاعی کمپنی ریتھیون یو کے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ برس لِوِنگسٹون میں ایڈوانس لیزر اِنٹیگریشن سینٹر کا افتتاح کریں گے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ نیا یورپی مرکز دفاعی ہائی اینرجی لیزر ہتھیاروں کی آزمائش، تعیناتی اور دیکھ بھال پر توجہ دے گا۔
یہ ہتھیار شدید شعاؤں والی روشنی سے ڈرونز، راکٹ اور مارٹر گولوں کو مار گِرانے کے لیے ڈیزائن کیے جائیں گے۔ یہ ہتھیار برطانوی فوج کے زیر استعمال چھ پہیوں والی ہیوی بکتر بند وولف ہاؤنڈ لینڈ وہیکل پر نصب کیے جائیں گے.
ریتھیون انٹیلی جینس اور اسپیس میں ہائی اینرجی لیزرز کے سینئر ڈائریکٹر مائیکل ہوفل کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھا ہے کہ ڈرونز، راکٹ اور مارٹر جیسے خطرات ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور ان کو شکست دینے کے لیے مؤثر لاگت والے لیزر کی طلب بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں جدید انٹیگریشن فیسیلیٹی کاقائم کیا جانا ہماری ٹیکنالوجی کی پختگی اور آسمانوں کے دفاع کے لیے ہمارے گاہکوں کی ضرورت کی فراہمی کے عزم کامظاہرہ کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مستقبل میں فضائی دفاع کا 30 فی صد تک انفرااسٹرکچر ہائی اینرجی لیزرز پر مشتمل ہوسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain