تازہ تر ین

(ق) لیگ کے کارکنان کا احتجاج، دفتر سے چوہدری شجاعت کی تصاویر اتاردیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو لکھے جانے والے خط کے بعد ان کے اپنے ہی کارکن چوہدری شجاعت حسین کے خلاف ہوگئے۔
(ق) لیگ کے کارکنان نے پارٹی کے دفتر سے چوہدری شجاعت کی تصاویر اتار دیں اور چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں نعرے بازی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں کارکنان کو چوہدری شجاعت کی تصویر اتارتے اور پرویز الٰہی زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں جب کہ پرویز الہیٰ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔
تاہم ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے (ق) لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اس خط کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جتنے بھی ووٹ (ق) لیگ کے کاسٹ ہوئے ہیں وہ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain