تازہ تر ین

لاہور: مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

لاہور: (ویب ڈیسک) شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، بیدیاں روڈ پر گھر میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ایئرپورٹ پر 7، گلبرگ میں 13.5 اور لکشمی چوک میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
شہر لاہور کے بیشتر علاقوں شاہراہ قائد اعظم، کینال روڈ، کینال بینک سکیم، گڑہی شاہو میں بھی بادل چھلک پڑے، گرمی کی شدت کم ہونے پر شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
ادھر لاہور بیدیاں روڈ پر گھر میں کمرہ کی چھت گر گئی، کمرے کی چھت گرنے کے باعث 2 افراد چل بسے، ریسکیو 1122 کی جانب سے آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
دوسری جانب چشتیاں شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں نے ندی نالوں کی شکل اختیار کر لی، بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain