تازہ تر ین

عوام زرداری، شریف مافیا کومزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری، شریف مافیا 30 سال سے اپنی لوٹی دولت بچانے کیلئے ملک تباہ کر رہا ہے، ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتےرہیں گے؟عوام اس مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کی اجازت دیتے رہیں گے؟ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain