تازہ تر ین

ڈالر بے لگام، انٹر بینک میں مزید مہنگا،232 روپے 50 پیسے تک جا پہنچا

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سیاسی بحران کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بےقدری کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک میں ڈالر بے لگام ہو گیا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے، امریکی کرنسی 2 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 232 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھرایک روپیہ 51 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی نئی قیمت 229 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے سے متعلق سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے روپیہ دباؤ میں رہا۔ ڈیمانڈ کے محاذ پر درآمد کنندگان نے روپے کی گراوٹ کے پیش نظر اپنے لیٹر آف کریڈٹ کو تیزی سے کھولنے کا راستہ اختیار کیا ہے، برآمد کنندگان بھی اپنی رقوم کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے بیرون ملک رقم بھیج رہے ہیں۔ حکومت سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرے کہ برآمد کنندگان ادائیگیاں موصول ہونے کے فوراً بعد اپنی ڈالر کی آمدنی کو روپے میں تبدیل کریں۔
ماہرین کے مطابق برآمد کنندگان کی جانب سے اپنی روپے کی کمائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش اور روپے میں منتقلی میں تاخیر نے شرح مبادلہ پر انتہائی دباؤ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی نمایاں کمی ہے۔ خدشہ ہے مقامی کرنسی مسلسل گرتی رہے گی کیونکہ ڈالر کی اڑان کو روکنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain