تازہ تر ین

عالمی نرخ بڑھنے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں 4200 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ڈالر کی اڑان رکنے سے سونے کی مقامی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1762 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4200 روپے اور 3601 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 58 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 35 ہزار 717 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1630 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain