تازہ تر ین

یوم آزادی کی تقریبات کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان دینےکی قرارداد منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان دینےکی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرارداد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے پیش کی۔ پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان انداز میں منانے کیلئے پارلیمانی شیڈول تیار کرلیا گیا۔
11سے 14 اگست تک پارلیمان میں مختلف تقاریب ہوں گی، پہلی بار اقلیتوں اور بچوں کے نمائندوں کو قومی اسمبلی کے ایوان میں حصہ دار بننے کا موقع ملے گا۔
پاکستان کی پرانی اسمبلیوں کے موجود معمر ممبران کو بھی مدعو کیا جائے گا، تمام ارکان اپنے تجربات، جذبات، کامیابیاں اور ناکامیاں کیا اور کیوں رہیں پر بات کریں گے۔
ایک روز اقلیتوں کا کنونشن ہوگا، بچوں کی پارلیمنٹ بھی منعقد ہوگی۔ اسپیکر، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف بچے ہی ہوں گے۔ بچوں کی پارلیمان میں ایک روز کیلئے موجودہ ارکان قومی اسمبلی اور حکومت جواب دہ ہوں گے۔
بچے موجودہ حکومت اور ایوان کے قائدین سے سوالات بھی پوچھیں گے۔ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain