ویانا: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور یورپی یونین نے مسودہ تیارکر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یورپی یونین کے حکام کا حوالہ دے کر کہا کہ حتمی مسودے کی تیاری میں چار دن لگے جس کے بعد یہ مسودہ ایرانی اور امریکی وفود کے سامنے رکھا جائے گا۔ اس مسودے پر مزید کوئی مذاکرات نہیں ہونگے اور نہ ہی کسی فریق کی جانب سے اس مسودے میں تبدیلی کا جائے گی۔
ایٹمی معاہدے کی بحالی پر بات چیت کے لیے ایرانی اور امریکی وفود پہلے ہی ویانا پہنچ چکے ہیں۔