تازہ تر ین

امریکا کا یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا نے یوکرین کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اسلحے کے پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رسا ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے نئی دفاعی امداد کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر بتایا ہے۔
امریکی عسکری حکام کے مطابق یہ یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں اورسازوسامان کا اب تک کا سب سے بڑا پیکج ہے۔
اس پیکج میں ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس)، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم گولہ ناسامس اور 50 ایم 113 بکتربند طبی نقل وحمل کے لیے گاڑیاں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلحہ کا یہ پیکج 8.8 ارب ڈالر کی اس فوجی امداد کے علاوہ ہوگا جو امریکا نے گذشتہ ایک سال کے دوران میں یوکرین کودی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain