تازہ تر ین

پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس نے 200 میٹر ریس میں قومی ریکارڈ بنادیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس نے 200 میٹر ریس میں نیا قومی ریکارڈ بنادیا۔
اسلامک سالیڈریٹی گیمز کی ہیٹس میں انہوں نے فاصلہ 20.68 سیکنڈز میں طے کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شجر عباس کی پرفارمنس کا سلسلہ قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں بھی جاری ہے۔
200 میٹر ہیٹس میں انہوں نے 20.68 کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور نیا قومی ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل شجر نے قازقستان میں ہونیوالی چیمپئن شپ میں 20.87 کی ٹائمنگ دی تھی جبکہ لیاقت علی نے 2015 کے نیشنل گیمز میں 20.7 کی ٹائمنگ دی تھی تاہم مینیول ریکارڈ کی وجہ سے لیاقت علی کی ٹائمنگ مینیول ریکارڈ تھی۔
شجر نے قونیہ ہی میں 100 میٹر کا نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا تھا۔ انہوں نے 100 میٹر ہیٹس 10.25 سیکنڈز میں مکمل کرکے اپنا 10.38 کا ریکارڈ بہتر کیا تھا۔
اسلامک گیمز میں 200 میٹر ریس میں شریک پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ معید بلوچ کی ٹائمنگ 21.28 سیکنڈز رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain