تازہ تر ین

جبری تبدیلی مذہب کو روکنے کیلئے قانون سازی کرنا ہو گی، بلاول بھٹو

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اقلیتی کنوشن اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے قرار داد پیش کی جس کی وزیر برائے پارلیمانی امور نے حمایت کی۔
اقلیتی کنونشن میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قرارداد متفقہ منظور ہوگئی، جس میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کو قانون میں برابری کے حقوق اور برابرکا شہری سمجھا جائے گا۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اقلیتوں کے حوالے سے تمام قسم کے امتیاز کو ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے اور قومی اسمبلی اقلیتوں کی حقوق کے حوالے سے موثر قانون سازی کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain