تازہ تر ین

ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، شیخ رشید احمد

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے اور اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 62 وزرا سیاسی جنازے ہیں جو صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں اور انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔ رات 11 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain