لاہور (سیاسی رپورٹر)48گھنٹے پہلے صوبہ کے پی کے میں لگنے والی ایمرجنسی اور بظاہر گورنر راج لگنے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اطلاعات ہیں کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو ان کے عہدے سے الگ کیا .جا رہا ہے۔ اطلاعات اور افواہیں کی گردش کے دوران گورنر KPK کنڈی نے فوری طور پر دارالحکومت اسلام آباد کا رُخ کیا اور صدر آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر کنڈی کے دورہ کا مقصد اپنی اپوزیشن کے بارے پارٹی قیادت سے صلح مشورہ کرنا اور یقین دہانی لینا تھا کہ ان کے ہٹائے جانے کی اطلاعات میں کوئی حقیقت ہے یا نہیں۔ ایک دوسرے ذرائع کے مطابق اگر گورنر کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو جنرل (ر) احسان الحق گورنر کے مضبوط ترین امیدوار ہونگے۔
فیصل کنڈی
