Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی سے پشاور جانیوالی حادثے کا شکار رحمان بابا ٹرین کی بوگیاں پٹری پر الٹی ہوئی ہیں۔
    • اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    • رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی
    • سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے
    • چین کی بھارت کو شٹ اپ کال متنازعہ سرحدی علاقوں الداخ سے متعلق یکظرفہ اقدامات نا قابل قبول وزارت خاتج
    • سعودیہ کا حوثیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیلی مدد لینے سے انکار
    • راولپنڈی: جام شہادت نوش کرنے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف ‘چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔
    • کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم’ فیلڈ مارشل کی شرکت
    • گورنر کے پی کے کنڈی کو ہٹانے جانے کی اطلاعات
    • قوم کو قرض کی زنجیروں سے ازاد کرائیں گے غربت بے روزگاری کا خاتمہ مشن شہباز شریف
    • حکومت نے غیر آئینی قدم اٹھایا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کا گورنر راج کیخلاف جدو جہد کا علان
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
    •  اسمبلیوں سے مستعفی نہیںہونگے تحریک انصاف’ KPکے  لوگوںکاغصہ بڑھ گیاترجمان بانی
    • معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی فوری بازیابی کیلئے آئینی درخواست دائر
    • اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • شادی سے انکار عورت کا بنیادی حق اسے قتل کا جواز نہیں بنایا جاسکتا: سپریم کورٹ
    • پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے میں متاثرہملک نہیں ‘رہنما کردار ادا کرسکتا ، صدر زرداری
    • پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
    • ٹرمپ کے بیٹے کی سابق منگیتر پر کرپشن الزامات؛ وائٹ ہاوس نے استعفی طلب کرلیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قوم کو قرض کی زنجیروں سے ازاد کرائیں گے غربت بے روزگاری کا خاتمہ مشن شہباز شریف

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور بقاء حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کا مقصد غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے 24 کروڑ عوام کو قرضوں کی زنجیروں سے آزاد کرانا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام کو بنیادی سہولیات ک فراہمی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جائیں گی، صوبے میں سکولوں، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کو فعال بنانے، ادویات کی فراہمی، پولیس کی تربیت، کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو مضبوط کرنے اور سیف سٹیز کے قیام پر توجہ دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2017ـ18 تک پاکستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے پر سوات میں دہشت گرد دوبارہ آنا شروع ہوگئے اور انہیں کھلی چھوٹ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کی حتی الامکان کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں عوام، پولیس اہلکار اور افسران شہید اور اغواء ہو رہے ہیں جبکہ فوج کے افسران اور جوان بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، اگر دہشت گردی اور خون خرابے کا مکمل طور پر خاتمہ نہ کیا گیا تو گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ملک نے ترقی کا جو سفر طے کیا ہے، اسے جاری رکھنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مسائل اور چیلنجز سے نمٹتے ہوئے ملک آگے بڑھ رہا ہے ۔ حکومت کا مقصد غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے 24 کروڑ عوام کو قرضوں کی زنجیروں سے آزاد کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران سابق وزیراعلیٰ نے جس طرح کی باتیں اور دشنام طرازی کی وہ کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کے بجائے افواج پاکستان کے شہداء کے خلاف دشنام طرازی کی جا رہی ہے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ، یہ انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی مہذب معاشرہ اس بات کا متحمل ہو سکتا ہے کہ لوگ اسلحے کے ساتھ دھرنے کے لیے جمع ہوں؟ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مشاورت کے بعد اس وقت فیصلہ کیا جب مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔اس کے بعد صورتحال ایسی ہوگئی کہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ پیدا کرنے اور تباہی مچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا، بصورت دیگر حالات مزید خراب ہو سکتے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اولین ترجیح دیتے ہوئے حکومت کو ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا، کیونکہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور بقاء سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے ساتھ محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے عملی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں، پاکستانی ہنر مند کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے لیے قانونی راستے کھولنے سے یورپی ممالک کی لیبر مارکیٹ کی ضروریات پوری ہوں گی۔یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور اور مائیگریشن میگنس برونر نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ہجرت (مائیگریشن)اور نقل و حرکت (موبلٹی)کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ شعبہ پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان 2019 کے آٹھ اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔وزیراعظم نے کمشنر برونر کو ان کے پہلے دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہوئے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیںوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، معیشت کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے گورنر کی معاونت کے لیے غیر جانب دار ٹیکنوکریٹ ایڈوائزری کونسل قائم کی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ضیا)کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے وفد کو خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے طرز عمل اور دہشت گردی کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کرنے سے گریز کے باعث پاکستان کی ترقی کرتی معیشت کو خطرات لاحق تھے، وفاقی کابینہ نے باہمی مشاورت سے آئین کے آرٹیکل 232اور 234کے تحت آئینی اقدامات کا فیصلہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دہشت گردی کی واضح الفاظ میں مذمت نہیں کی اور نہ ہی دہشت گردوں کے خلاف کوئی بھرپور کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے خیبرپختونخوا میں پاک افواج، سکیورٹی فورسز اور پولیس کے کئی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا اور مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 13 سال میں پاکستان تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے نہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا اور نہ ہی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے، صرف انتشار کا راستہ اپنایا گیا۔ادھر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پی پی پی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان کو خیبرپختونخوا کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا اور ارکان کو قومی اسمبلی میں نئی قانون سازی سے متعلق بھی اعتماد میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پراعتماد میں لیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد اور مختلف بلوں پر ووٹ دے گی۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہونگے جن میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی منظوری لی جائے گی۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی سے پشاور جانیوالی حادثے کا شکار رحمان بابا ٹرین کی بوگیاں پٹری پر الٹی ہوئی ہیں۔

      اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

      رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.