تازہ تر ین

16ہزار فٹ بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرانے کاریکارڈ قائم

لاہور: (ویب ڈیسک) وادی نیلم میں کوہ پیماؤں نے 16ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
کوہ پیماؤں نےوادی نیلم میں 16ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرا کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
کوہ پیماوں کی ٹیم نے پرچم لہراتے ہوئے والہانہ انداز میں پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
کوہ پیما ٹیم نے مائی ناردہ جھیل پر شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کیں۔ کوہ پیما ٹیم کی جانب سے پاکستان کی حفاظت کے لیے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
1600 فٹ کی بلندی پر واقع سیاحتی مقام مائی ناردہ جھیل کی چوٹی سر کرنے والی یہ پہلی ٹیم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain