تازہ تر ین

خاتون جج کو للکارا گیا، عمران خان ڈرامے بازی کے ایکسپرٹ ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خاتون جج کو للکارا گیا، عدلیہ کو سوموٹو نوٹس لینا چاہیے، عدالت میں پیش رپورٹ سے تشدد کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا، عمران خان ڈرامے بازی کے ایکسپرٹ ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی امانت اور صداقت کا جنازہ نکل چکا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو جب معلوم ہوا کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے تو اس نے فتنہ، فساد، انتشار اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جن کا مقصد معاشی استحکام اور عوام کے اعتماد کو خطرے میں ڈالنا ہے، ان کا مقصد ملک کو دیوالیہ کرنا تھا جبکہ موجودہ حکومت معیشت کو درست سمت میں گامزن کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے چار سال معاشی سرنگیں بچھائیں، آئی ایم ایف کا پروگرام تباہ کیا تاکہ ملک دیوالیہ ہو اور جب فارن ایڈڈ پارٹی کے فارن ایجنٹ چیئرمین ملک پر مسلط ہو تو پھر ملک کے ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے، عمران خان تماشوں، ڈراموں، نوٹنکی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ کا عادی ہے، عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے اور اب وہ اپنی من گھڑت اور بے بنیاد بیانیہ پھیلا کر ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے مرنے والے ہر فرد کے سوگوار لواحقین کو دس لاکھ روپے بطور معاوضہ فراہم کیے جا رہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد کو 25 ہزار روپے نقد فراہم کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو نقد امداد فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نقد امداد سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو فوری امداد فراہم کرے گی، جس سے وہ خود ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء خرید سکیں گے، وزیر اعظم نے فنانس ڈویژن کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اقدامات کے لیے قائم کردہ پانچ ارب روپے کا فنڈ جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی حکام کے تعاون سے ایک مشترکہ سروے نے مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متعلق واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain