تازہ تر ین

گِل پر تشدد سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر فواد چوہدری کی ٹوئٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ہائیکورٹ نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ہائیکورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ایس ایس پی رینک کا افسر سپروائز کرے اور نگران افسر اس بات کو یقینی بنائے کہ ریمانڈ کے دوران شہباز گل پرکوئی تشدد نہ ہو۔
اب اس معاملے پر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’پہلے جج صاحب نے IG اسلام آباد کو کہا شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کریں یعنی وہ انکوائری کرے جس پر پرچے کی درخواست ہے شہباز گل پر تشدد کی، اب حکومت کو فرما رہے ہیں جس کے حکم پر تشدد ہوا، کہ اپنی مرضی کا ریٹائرڈ جج چن لیں اور انکوائری کر لیں! عجب مذاق روا ہے یہاں نظام کے ساتھ۔‘
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ’حیران کن بات یہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایک طرف ٹارچر کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرانے کا کہ رہی ہے اور دوسری طرف جسمانی ریمانڈ دیا جا رہا ہے اور جب عمران خان کہتے ہیں کہ ٹارچر کی تحقیقات نہ کرانا غیر قانونی عمل ہے اور جج کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے تو اس پر فل بنچ بن جاتا ہے۔‘


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain