تازہ تر ین

بیروت کی بندرگاہ پر دھماکے سے تباہ ہونیوالے گودام کا ڈھانچہ گر گیا

بیروت: (ویب ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر 2 برس قبل دھماکے میں تباہ ہونے والے گودام کا ڈھانچہ گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی منزلہ گودام کا تباہ حال ڈھانچہ خطرے کی علامت بنا ہوا تھا، آج اچانک یہ ڈھانچہ دھڑام سے گر گیا جس کے باعث گرد کے بادل بلند ہوئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق گودام کے ڈھانچے کا ایک حصہ بدستور موجود ہے اور شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بنا ہوا ہے، 4 اگست 2020 کو ہونے والے دھماکے میں 220 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain