تازہ تر ین

مقتدی الصدر کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان، عراق میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 8 افراد ہلاک

بغداد: (ویب ڈیسک) عراق کی الصدر پارٹی کے سربراہ مقتدی الصدر کی جانب سے سیاست سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔
مقتدی الصدر نے ٹوئٹر پر سیاست سے کنارہ کشی اورصدری تحریک سے جڑے تمام سیاسی دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا۔
مقتدی الصدر کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں نے دارالحکومت بغداد میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیے اور مشتعل مظاہرین گرین زون میں حفاظتی راہداریوں کو عبور کرکے صدارتی محل اور دیگر حکومتی دفاتر میں داخل ہوگئے۔
مظاہرین نے صدارتی محل کے گرد قائم حفاظتی ستون بھی گرا دیا۔
رپورٹس کے مطابق مقتدی الصدرکے حامیوں کے صدارتی محل میں داخل ہونے پر حکومتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور صدارتی محل میں ہونے والے حکومتی اجلاس مؤخر کردیے گئے۔
ہنگاموں کا سلسلہ بغداد کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں بھی پھیل گیا جس کے بعد پورے ملک میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور کرفیو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔
دوسری جانب بغداد کے گرین زون میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک اور 19 مظاہرین زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے وزارت دفاع کی عمارت پر دھاوا بولنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کیلئے فائرنگ کی۔
خیال رہے کہ مقتدی الصدر کی جانب سے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ سال سے انتخابات کے بعد سیاسی تعطل جاری ہے اور سیاسی دھڑے اتحادی حکومت بنانے میں نام ہوگئے ہیں۔
مقتدی الصدر کی جماعت نے سب سے زیادہ نشتیں جیتی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain