تازہ تر ین

اب ٹی وی پر این ایف ٹی دیکھنا، خریدنا اور بیچنا ممکن

سیؤل ، جنوبی کوریا: (ویب ڈیسک) سام سنگ کے بعد اب ایل جی نے اپنے نئے اسمارٹ ٹی وی پر نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) ڈسپلے کرنے، خریدنے اور فروخت کرنے کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
نان فنجیبل ٹوکن ان ڈجیٹل اثاثوں کو کہتے ہیں جن میں کوئی اہم ڈجیٹل تصویر، تاریخی ویڈیو یا دنیا کا اولین ٹیکسٹ میسج (ایس ایم ایس) بھی این ایف ٹی میں شمار ہوتا ہے۔ لیکن اب ویب تھری کی بدولت نت نئی تخلیقات اور تصاویر کو این ایف ٹی کے طور پر فروخت کیا جارہا ہے۔
فی الحال ایل جی نے صرف امریکی صارفین ہی پہلے اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ایل جی نے اس کے لیے ایک مارکیٹ پلیس بھی بنایا ہے جسے ’ایل جی آرٹ لیب‘ کا نام دیا ہے جس کی بدولت سب سے پہلے بلند معیار کی ڈجیٹل تصاویر خرید سکیں گے اور فروخت بھی کرسکیں گے۔
فی الحال ایل جی ٹی وی سے وابستہ ویب او ایس 5.0 پر بھی این ایف ٹی کو فون میں ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایل جی آپ کو این ایف ٹی پرمبنی ڈجیٹل تصاویر بنانے کی بھی سہولت فراہم کرتی ہے۔
اس پلیٹ فارم کو ایل جی این ایف ٹی ڈراپس کا نام دیا گیا ہے۔ سب سے پہلے 22 ستمبر کو پیش کیا جائے گا جوکہ دھاتی تصاویر دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی تیاری میں مجسمہ ساز بیری ایکس بال کی کاوشیں شامل ہیں۔
ٹی وی سے این ایف ٹی خریدنے کے لیے اسکرین پر اس کے ساتھ نظرآنے والا کیو آر کوڈ اسکین کیجیے تو وہ والپٹو ایپ میں کھل جائے گا جہاں آپ اس کی ادائیگی کرکے اس کے مالک بن سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو یو ایس ڈی کوئن درکار ہوگا۔
ایل جی نے یہ بھی کہا ہے کہ پورا پلیٹ فارم ہیڈیرا پر بنایا گیا ہے جو ایک قابلِ اعتبار اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا ڈی سینٹرلائزڈ پلیٹ فارم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain