Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزارت موسمیاتی تبدیلی،کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کوکاکولا کی جانب سے لیاری ندی کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں واٹر سیکورٹی کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ

    By Khabrain Newsستمبر 8, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن کی سرپرستی میں،کوکا کولا کمپنی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ ملکر،لیاری ندی کی صفائی کیلئے ایک اتحاد کی تشکیل کی غرض سے ملک بھر سے متعلقہ رہنماؤں پر مشتمل ایک گول میز ااجلاس کا انعقاد کیا۔
    #SeeingTheUnseenکے ورلڈ واٹر ویک تھیم کے تسلسل میں ہونے والے اس گول میز اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کی،جس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ گول میزاجلاس کی قیادت کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایس ایم طارق ہدیٰ نے کی۔ان سب نے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اداروں کی نمائندگی کی،جہاں رپورٹ کے مطابق گزشتہ بیس برسوں میں فضلہ جمع ہونے کی تباہ کن سطحوں کا انکشاف کیا گیا ہے اور جس میں سے محض2فیصد سے بھی کم کو ہی ہٹایا جاسکا ہے۔
    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے لیاری کلین اپ پراجیکٹ کی نگرانی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں کے لئے سب سے زیادہ خطرہ سے دوچار ملک کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے،جیسا کہ ملک کو درپیش موجودہ سیلاب کی صورتحال سے بھی واضح ہوتا ہے۔یہ وسیع البنیاد شراکت داری اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے جارہی ہے کہ ہم ایسے حل تلاش کریں جن کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے بڑھایا جاسکے۔“
    کوکا کولا کمپنی پاکستان کے نائب صد،فہد اشرف نے کہا کہ ”ہم ہمیشہ سے یہ جانتے ہیں کہ کراچی کے ہاربر ایریا میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث یہان رہنے والے افراد بری طرح متاثر ہوتے ہیں،لیکن یہ ذمہ داری کسی ایک ادارے پر عائد نہیں کی جاسکتی،کیونکہ یہ مسئلہ بہت بڑا ہے،یہ ہر اس شخص کیلئے قدم بڑھانے کا وقت ہے جو پاکستا ن کی واٹر سیکورٹی کی فکر رکھتا ہے۔“
    عوامی پالیسی کے ماہر مشرف زیدی کی نظامت میں اس تقریب کا مقصد ایسے حل کی تلاش تھا،جن کا استعمال پائیدار مداخلتوں کو بڑھانے اورمقامی و بین الاقوامی مہارتوں پر زور دینے کیلئے کیا جاسکے۔اس موقع پر گلوبل این جی او،دی اوشین کلین اپ،ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان،یونی لیور،نیسلے،اینگرو اور پیکیجنگ الائنس COREکے نمائندے بھی موجود تھے۔
    دنیا بھر کے دریاؤں میں پلاسٹک کے فضلہ کی روک تھام کیلئے دی اوشین کلین اپ اور کوکا کولا کی عالمی شراکت داری کے طور پر،ایک ایسا اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،جس کے نتیجہ میں لیاری ہاربر کے علاقے کی صفائی کے لئے حل تلاش کیا جاسکے۔
    اس منصوبے کو حقیقی عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین طارق ہدیٰ نے کہا کہ ”یہ بندرگاہ پاکستا ن کے شمالی صوبوں اورپاکستان کی مجموعی معیشت کو دنیا سے جوڑتی ہے،اس لئے واٹر سیکورٹی قومی سلامتی کا ایسا مسئلہ ہے،جس سے ہمیں انکار نہیں کرنا چاہیئے اور نہ ہی اس کے حل میں تاخیر کرنی چاہیئے۔“
    انوائرمنٹل اسکوپنگ اسٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ لیاری ہاربر کا وہ علاقہ،جو سیلابی پانی کے بہاؤکو روکنے کیلئے اسپل وے تھا،اب جمع شدہ ملبہ سے دب گیا ہے۔ہر ماہ 9ہزار ٹن ملبہ اس ندی میں داخل ہوتا ہے،جو تقریباً مکمل طورپر آلودہ ہے۔
    ملک بھر میں تقریباً33ملین افراد سیلاب اور متوقع غذائی تحفظ کے مسائل سے متاثر ہوئے ہیں،اس بروقت رپورٹ میں کراچی جیسے گنجان آباد شہروں میں فوری اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے،جو شہری سیلاب کے مستقل خطرے سے دوچار ہیں۔
    اس وسیع البنیاد اتحاد سے مختلف سفارشات طلب کی گئی ہیں،خاص طور پر یہ عہد لیا گیا ہے کہ نہ صرف اس مسئلہ کی اہمیت کو تسلیم کیا جائے،بلکہ طویل مدتی پچھلے اور اگلے روابط قائم کئے جائیں،تا کہ بندرگاہ کا علاقہ آنے والے سالوں میں دوبارہ پھل پھول سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.