تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13 حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات حالیہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں انتخابات شیڈول تھے۔
طے شدہ شیڈول کے تحت 3 حلقوں میں 11 ستمبر کو ، 9 حلقوں میں 25 ستمبر کو الیکشن کا انعقاد ہونا تھا جب کہ ایک حلقے میں ضمنی انتخاب 2 اکتوبر کو منعقد ہونا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جو ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں ان میں 11 ستمبر کو این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ اور پی پی 239 بہاولنگر شامل ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے کے تحت 25 ستمبر کو این اے 22 ملتان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے237 ملیر، این اے 239 کورنگی اور این اے 246 کراچی جنوبی میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے 2 اکتوبر کو پی پی 209 خانیوال میں ہونے والے ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain