تازہ تر ین

وفاقی دار الحکومت کے کرکٹ گراؤنڈز نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت کے کرکٹ گراؤنڈز نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ فیس کا تعین انتظامیہ کا اختیار ہے، فیس کے بغیر اب اسلام آباد میں کرکٹ گراؤنڈ دستیاب نہیں ہوگا۔
وفاقی دا رالحکومت کے گراؤنڈز میں اب کرکٹ کھیلنی ہے تو پیسے دینا ہوں گے، اسلام آباد انتظامیہ نے گراؤنڈز نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔
دوسری جانب کرکٹرز کا کہنا ہے کہ مشکل سے کرکٹ کٹ خریدتے ہیں، گراؤنڈ میں داخل ہونے کے بھی پیسے لیے جائیں گے تو کرکٹ کیسے جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداران اور کلبز کے صدور کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں، گراونڈز نجی شعبے کو نہیں دئیے جا سکتے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے ان گراؤنڈز نے قومی ٹیم کو بابر اعظم ، حارث رؤف، شان مسعود، عماد وسیم، عابد علی، محمد نواز، شاداب خان اور حسن علی جیسے بہترین کرکٹرز دئیے ہیں لیکن اب یہاں کے نوجوانوں پر کرکٹ کے دروازے بند کرنے کی ہی ٹھان لی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گراؤنڈ فیس کا تعین انتظامیہ کا اختیار ہے، فیس کے بغیر اب اسلام آباد میں کرکٹ گراؤنڈ دستیاب نہیں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain