تازہ تر ین

دادو گرڈ سٹیشن کو محفوظ بنانے کیلئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق تحسین ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دادو گرڈ سٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق تحسین ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادو گرڈ سٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لئے سول اور ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے میں 3 کلومیٹر کا بند باندھنا لائق تحسین اقدام ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ رتو ڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم 8 پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لئے بحال کرنے پر این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain