تازہ تر ین

ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں ہمیشہ قانون کے سامنے سرجھکایا ہے۔
وزیر اعظم نے عمران خان کے سوال کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے ،آپ کے الزامات وغلط فہمیوں سے متعلق وقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ2010کے سیلاب متاثرین کے نام پر لئے چندے وفارن فنڈنگ کاحساب بھی دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں اور میرے ساتھیوں نے ہمیشہ خندہ پیشانی سے حساب دیا اورقانون کے سامنے سر جھکایاہے،پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کے خصائل ہیں ہمارے نہیں، ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain