تازہ تر ین

ٹرین سروس معطل، قومی اور نجی ائیر لائنز نے کوئٹہ کیلئے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ٹرین سروس کی معطلی اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بندش کے بعد پاکستان ائیر لائنز( پی آئی اے) اور نجی ائیر لائنز نے کوئٹہ کیلئے اپنے کرایوں میں خاموشی سے اضافہ کردیا۔
بلوچستان میں حالیہ سیلابی کیفیت کے بعد پچھلے ایک ماہ سے ٹرین سروس بند اور بیشتر قومی شاہراہیں جزوی بحال ہیں۔
اس صورتحال میں پی آئی اے اور دیگر نجی ائیرلائنز نے خاموشی کےساتھ کوئٹہ کیلئے کرایہ بڑھا دیا، کوئٹہ سے اسلام اباد ،لاہور اور کراچی کیلئے یک طرفہ کرایہ 40 سے 45 ہزار وصول کیا جارہا ہے ۔
ضرورت مند افراد بھاری بھاری کرائے دے کر ہوائی جہاز میں سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔کوئٹہ کے شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز کی جانب سے کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے کرایوں کے اضافے کا نوٹس لیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain