کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ کے 24 اضلاع کو مچھر مار اسپرے مشینوں کیلئے 48 کروڑ روپے جاری کیے گئے لیکن کراچی اب تک محروم ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع کو مچھر مار اسپرے مشینوں کیلئے فنڈ جاری نہیں کیے گئے،شہر میں صرف ڈی ایم سی ملیر کو مشینوں کی خریداری کیلئے 2 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں ْ۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں پہلے ہی اچھی تعداد میں فیومیگیشن مشینیں موجود ہیں،شہر کی 30 یونین کونسلز میں روزانہ مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔






































