تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ اسپتال میں جھگڑے کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سول اسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر اور نرس کے جھگڑے کا نوٹس لیکر واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
عبدالقدوس بزنجو نے سیکرٹری صحت کو سول اسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر اور نرس کے درمیان ہونے والے جھگڑے اور اس کے بعد ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہڑتال کے واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسپتالوں میں ایسے واقعات قطعی برداشت نہیں کئے جائیں گے، واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر امین مندوخیل نے ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر امتیاز مگسی اور اسٹاف نرس ارشاد کو معطل کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain