مانگا منڈی: (ویب ڈیسک) مانگا منڈی پولیس نے تاوان کیلئے اغوا کیا جانے والا 5 سالہ بچہ احمد بازیاب کرلیا تاہم اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان بچے کو اسکول سے رشتہ دار بن کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاوان کیلئے اغوا کیے جانے والے 5 سالہ احمد کو بازیاب کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے احمد کو اغوا کرنے کے بعد اسکی بازیابی کیلئے 6 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔
بچے کی تلاش کیلئے پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں بچے کے والدین کے ساتھ رہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو بتائی ہوئی جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔






































