تازہ تر ین

دفاعی ادارے کے سربراہ کی تقرری، وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے: سراج الحق

لاہور : (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے دفاعی ادارے کے سربراہ کی تقرری کیلئے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دفاعی ادارے کے سربراہ کی تقرری چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرز پر ہونی چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعتیں دفاعی اداروں کو سیاست کیلئے استعمال نہ کریں اور اسٹیبلشمنٹ بھی سیاست سے دور رہے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی ادارے کے سربراہ کی تقرری کیلئے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے، دفاعی ادارے کے سربراہ کی تقرری بھی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرز پرہونی چاہیے۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن اورعدلیہ مکمل طور پر غیر جانبدار ہوں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain