تازہ تر ین

کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے CARE کو فنڈز کی فراہمی

لاہور: (ویب ڈیسک) CAREانٹرنیشنل کے پاکستان کے دوردراز اور شہری علاقوں میں پسماندہ کمیو نٹیز کی بھلائی کے عزم کو مزید آگے بڑھانے کیلئے،ادارہ نے کوکا کولا فاؤنڈیشن سے گرانٹ وصول کی ہے۔کوکا کولا کمپنی کا عالمہ فلاحی ادارہ،پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہنگامی امداد فراہم کرے گا۔
یہ گرانٹ پاکستان میں تقریباً1ہزار گھرانوں کیلئے فوری امداد ی کوششوں میں معاونت کرے گی،جس میں شلٹر کٹس،غیر غذائی اشیاء،حفظان صحت کی کٹس اور ماہواری کی حفظان صحت کے انتظام کی کٹس شامل ہیں۔
کوکا کولا فاؤنڈیشن کی صدر Saadia Madsbjergکا اس حوالے سے کہناہے کہ”تباہ کن سیلاب کے باعث پورے پاکستان میں بھاری نقصان ہوا ہے،CARE کی پر عزم ٹیم کی زیر قیادت،کوکا کولا فاؤنڈیشن کی جانب سے 2لاکھ50ہزار امریکی ڈالرز کی گرانٹ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی ہنگامی امداد کیلئے دی جائیگی۔“
پاکستان میں CARE انٹر نیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر عادل شیراز نے کہا کہ ”پاکستان کے سیلاب پر متحد اور موثر عالمی ردعمل کی ضرورت ہے،پاکستان میں CARE انٹر نیشنل ان چند اداروں میں سے ایک ہے،جو ہنگامی صورتحال کے آغاز سے ہی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کررہی ہے،متاثرہ افراد کی ضروریات بہت زیادہ ہیں،کیونکہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے،اور ہر گذرتا دن ان افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہا ہے،کیونکہ بہت سے علاقوں میں جمع سیلابی پانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے۔اس بڑی ہنگامی صورتحال میں حکومت،مقامی و بین الاقوامی این جی اوز،اور ڈونرز بشمول کارپوریٹس کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔CARE نے سیلاب سے متاثرہ آبادی،باالخصوص خواتین اور بچوں کو فوری امداد کی فراہمی کیلئے کوکا کولا فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain