اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کی تصاویرسامنے آگئیں۔
میل تیندوے کی تصویریں کی عکس بندی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے کیمروں نے کردی، جن کے بعد یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ تیندوہ کامن لیپرڈ نسل کا ہے۔
تیندوے کو 16 اور 18ستمبر کو دن اور رات کے اوقات میں مارگلہ پہاڑیوں پر دیکھا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق خوشگوار ٹھنڈے موسم میں مارگلہ ہلز نینشل پارک میں تیندوے زیادہ گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے ٹریل جانے والے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔