تازہ تر ین

طیبہ گل کے الزامات کی انکوائری کرنیوالےکمیشن میں سابق ڈی جی نیب کی طلبی کا نوٹس معطل

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین نیب پر ہراسانی کے الزامات کے انکوائری کمیشن میں سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے شہزاد سلیم کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نےکمیشن میں سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل سے جواب طلب کرلیا۔
خیال رہےکہ سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے طیبہ گل نامی خاتون کے سابق چیئرمین نیب پر ہراساں کرنے کے الزامات کی انکوائری کرنے والےکمیشن میں طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔
طیبہ گل کے معاملےکی انکوائری کرنے والے کمیشن نے شہزاد سلیم کو ریکارڈ سمیت 28 ستمبر کو طلب کیا تھا۔
درخواست گزار شہزاد سلیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی سے متعلقہ 3 درخواستوں پر عدالت پہلے ہی حکم امتناعی دے چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain