تازہ تر ین

پانچواں ٹی20: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

لاہور: (ویب ڈیسک) پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 146 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پانچویں ٹی 20 میچ میں معین علی نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، انگلینڈ نے کرس ووکس نے پہلا اوور کروایا جس میں انہوں نے 7 رنز دیئے۔
بابر اعظم 1 چوکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر باؤنڈری لائن پر بین ڈکٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شان مسعود 7 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر مارک ووڈ کو کیچ دے بیٹھے، حیدر علی ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف 4 رنز بناکر مارک ووڈ کا شکار بنے۔
افتخار احمد 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندوں پر 15 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی نے صرف 5 رنز بنائے اور مارک ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ محمد نواز صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔
نائب کپتان شاداب خان نے اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا مارا ، تاہم دو سکور لینے کی کوشش میں وہ 7 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، عامر جمال ایک چوکے کی مدد سے 7 گیندوں پر 10 رنز بنائے اور سیم کرن کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی اور سیم کرن کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھے، حارث رؤف 8 رنز بناکر کرس ووکس کا شکار بنے۔
اس طرح پاکستان نے 19 اوورز میں 145 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3، سیم کرن اور ڈیوڈ ویلے نے 2،2 جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain