تازہ تر ین

طاقتور سمندری طوفان سے کیوبا تاریکی میں ڈوب گیا

ہوانا: (ویب ڈیسک) کیوبا میں طاقتور سمندری طوفان ایئن سے ملک کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جب کہ مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا سے ٹکرانے والا طاقتور سمندری طوفان خلیج میکسیکو میں داخل ہوا اور فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کیٹیگری 3 کے اس طوفان نے کیوبا میں بجلی کا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا۔
کیوبا میں طوفان سے 11 ملین افراد بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ 2 افراد ہلاک بھی ہوئے اور درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ 5 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ساحلی علاقوں سے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
کیوبا کی حکومت کی جانب سے 55 پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں تاہم ان کیمپوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے بالخصوص پینے کے پانی کی کمی ہے اس کے علاوہ دوائیں اور خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
طوفان ایئن کیوبا سے ہوتا ہوا پہلے میکسیکو اور پھر وہاں سے فلوریڈا کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا جہاں اس کی رفتار 130 میل فی گھنٹہ تھی۔ فلوریڈا سے 25 لاکھ افراد کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔
فلوریڈا کے گورنر نے خبردار کیا ہے کہ کیوبا کی طرح طوفان کے ٹکرانے سے یہاں بھی بہت بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوجائے گا۔
طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے خلابازوں نے بھی کرہ ارض پر گھومتے خطرناک طوفان کو دیکھا تھا جب طوفان کیوبا کے جنوب میں تھا اور فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain