Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
    • احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
    • این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
    • جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو ’آئینہ دیکھنے‘ کا مشورہ، برطرفیوں پر سخت ردعمل
    • ہیٹ ویوز کا جان لیوا اثر فرانس میں 7 ہزار اضافی اموات
    • GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فوڈ پانڈا اور کوکا-کولا کے درمیان طویل المیعاد اشتراک قائم

    By Khabrain Newsستمبر 29, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) دی کوکا-کولا کمپنی اور فوڈ پانڈا کے درمیان طویل المیعاد اشتراک ہوگیا ہے۔اس اشتراک کے تحت فوڈ پانڈا کے صارفین،کو خصوصی آفرز اور ڈسکاؤنٹس فراہم کئے جائینگے۔
    اس اشتراک سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے فوڈ پانڈا کے سی ای او مثقیٰ پراچہ نے کہا ”پاکستان میں صارفین کا خریداری سے متعلق رجحان مسلسل تبدیل ہورہا ہے،جس کی وجہ سے فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارمزاپنی سہولت اور پہلے سے بہتر خدمات کی بدولت صارفین میں مسلسل مقبول ہورہے ہیں۔پاکستان کی سب سے بڑی آن لائن ڈلیوری سروس کے طور پر ہم صارفین میں سب سے بڑے برانڈ،کوکا-کولاکے ساتھ اشتراک قائم کرنے پر انتہائی خوش ہیں،اس اشتراک کی بدولت صارفین،ملک بھر میں ہزاروں ریستورانز سے کھانے پینے کی پسندیدہ اشیاء منگوا سکیں گے۔“
    دی کوکا-کولاپاکستان و افغانستان کے نائب صدر فہد اشرف نے کہا کہ”یہ اشتراک ترقی کی جانب گامزن مارکیٹ کیلئے قدرتی ملاپ ہے،جس کا انحصار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر تیزی سے بڑھ رہا ہے،اس میں صارفین کو فود سے لے کر گروسریز کی خریداری تک با سہولت لائف اسٹائل کے انتخاب کی سہولت میسر ہے۔ہم نہ صرف خدمات کی فراہمی کے نظام میں وسعت لانے کے خواہاں ہیں بلکہ اپنے صارفین کیلئے خدمات کی فراہمی پہلے سے زیادہ معیاری بنانے کیلئے سرگرم ہیں،تاکہ وہ زیادہ خوش و خرم رہیں،اور با سہولت انداز سے فوڈ پانڈا جیسے پلیٹ فارمز پر موجود خدمات سے بوقت ضرورت مستفید ہوسکیں۔“
    اس موقع پر کوکا-کولا آئزک پاکستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر سید مصطفی عباس نے کہا’یہ شراکت داری ہمارے صارفین کی زندگیوں کو با سہولت بنانے میں کردار ادا کرے گی،بلکہ ساتھ ہی کوکا-کولا پراڈکٹس کی دستیابی میں اضافہ کا بھی باعث ہوگی،ہم نہ صرف سروس ڈلیوری سسٹم کو وسعت دے رہے ہیں بلکہ اپنے کسٹمرز کو فراہم کی جانے والے ڈلیوری سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کررہے ہی،تاکہ وہ اس پلیٹ فارم کو آسانی سے استعمال کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔“
    کوکا-کولا اور فوڈ پانڈا پاکستان نے ملک بھر میں میجک میلز(#MagicMeals )مہم کی شروعات کے ساتھ اشتراک کیاہے،اس اشتراک کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کھانے کے وقت لطف اندوز ہوں،انہیں ڈسکاؤنٹ کی سہولت میسر ہو،لنچ یا ڈنر کے موقع پر اپنے منتخب کھانے کے ساتھ ان کے پاس اپنی پسندیدہ کولڈ ڈرنک بھی موجود ہو،اگلے چند ماہ کے دوران صف اول کے یہ دونوں ادارے اہم تقریبات کے موقع پر مختلف مہموں پر توجہ مرکوز کریں گے،جس کی بدولت صارفین کیلئے کھانے کا مزا پہلے سے دوبالا ہوجائیگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.