تازہ تر ین

امریکن بزنس فورم کا پاکستان میں نئے امریکی سفیر کا خیر مقدم

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکن بزنس فورم (اے بی ایف) نے پاکستان میں امریکاکے سفیر عزت مآب ڈونلڈ بلوم کے لاہور کے دورے کے دوران ان کے اعزاز میں رائل پام گالف کلب میں ایک استقبالی عشائیہ کا اہتمام کیا۔اے بی ایف کے صدروسیم انور نے پاک امریکا کاروباری تعلقات کی اہمیت،دو طرفہ تجارتی تعلقات کے مزید فروغ اورپاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے امکانات پر روشی ڈالی۔
اے بی ایف کے اراکین نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا،انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پالیسی تجاویز بھی دیں۔
اس موقع پر اے بی ایف کے صدروسیم انور نے اس تقریب کو خوش آئند اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ”ہم نے پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی موجودگی اور اس کے اثرات کو بڑھانے کیلئے حکمت عملیوں اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا،ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا اورباہمی احترام،اعتماد اور مفاد کی بنیاد پران تعلقات کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ہم نے پاکستان کے کاروباری ماحول کو مضبوط بنانے اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کیلئے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے والے پاکستان اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور پاکستان و امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔“
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پر تپاک استقبال پر اے بی ایف اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،پاک امریکا تجارتی تعلقات میں اے بی ایف کے زبردست کردار کو سراہا اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اے بی ایف رکن کمپنیوں کے کردار ی تعریف کی۔امریکی سفیر نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت اور کاروبار کو بڑھانے کیلئے بے پناہ امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سات امریکا کے دو طرفہ تجارتی تعلقات دونوں معیشتوں کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہیں،اور ہمیں فخر ہے کہ امریکا،پاکستان کی سب سے بڑی بر آمدی منڈی ہے،اور پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain