تازہ تر ین

ویمنز ایشیا کپ کا یکم اکتوبر سے آغاز، قومی ٹیم بنگلا دیش پہنچ گئی

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے زیر اہتمام آٹھواں ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامٹ 2022 یکم اکتوبر سے بنگلا دیش میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لئے قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ چکی ہے۔
ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوں گی جن میں میزبان بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ 15 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا،۔ خواتین کے آٹھویں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت تمام میچز بنگلا دیش کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 24 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لئے بھارت، پاکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور یو اے ای کی ٹیموں کو 28 ستمبر تک بنگلا دیش پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، 2014 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ سلہٹ خواتین کے کسی بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، ٹورنامنٹ میں بنگلا دیش کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشش کرے گی۔
بنگلا دیش کی خواتین ٹیم نے 2018 کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کی ٹیموں نے جون 2022 کی ملائیشیا میں کھیلی گئی اے سی سی ویمنز ٹی 20 چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ کر ویمنز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 15ا کتوبر کو کھیلا جائے گا
آٹھویں ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامٹ کے ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن بنگلا دیش کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain