Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
    • ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
    • ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل
    • سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی
    • گلگت بلتستان میں تیرکی بارش، پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھر رہی ہے، بلاول
    • شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
    • ملک بھر میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہماری لیکس میں ثابت ہوا عمران خان جو بند کمرے میں کہتے ہیں وہ سچ ہے، اسد عمر

    By Khabrain Newsاکتوبر 4, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد : (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف او سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک کی جمہوریت میں صرف سیاستدانوں کا کردار نہیں ہے، آڈیو لیکس سے حکومت کو نقصان اور پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا ہے، ہماری لیکس میں ثابت ہوا عمران خان جو بند کمرے میں کہتے ہیں وہ سچ ہے۔
    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کا چرچا ہے، ہماری بات بھی اس سے جڑی ہوئی ہے، آڈیو لیکس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کی باتیں ہیں، وزیراعظم اور کابینہ آڈیو لیکس میں استعفوں سے متعلق باتیں کررہے ہیں، ہم یہاں کیوں پہنچے، استعفے کیسے ہوئے سب آڈیو لیکس میں موجود ہیں۔
    وزیر اعظم نے چین اور روس کا دورہ کیا، پاکستان کی مدد کا اعادہ کیا گیا، 6 ماہ پہلے امن و امان تھا ،دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہورہی تھی، عمران خان نے چین اور روس کے کامیاب دورے کیے، ملک میں ترقی کی شرح 6 فیصد تھی برآمدات بڑھ رہی تھیں، پاکستان کی بڑی صنعتیں 10 فیصد سے زیادہ ترقی کر رہی تھیں، پاکستان میں ریکارڈ پیدوار ہورہی تھیں، ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا تھا۔ اسلامی دنیا کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں آئے ہوئے تھے، کانفرنس میں اسلام اور کشمیر کی بات ہورہی تھی۔
    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ضمیروں کی بولی لگا کر لوگوں کا ووٹ خریدا گیا، قومی سلامتی کمیٹی دو بار کہتی ہے کہ مداخلت ہورہی ہے، عمران خان نے بھی کابینہ مداخلت کی بات کی، دو دن بات کے بعد استعفے کا فیصلہ ہوا، استعفی دیا جاتا ہے، جس کے بعد اسپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
    آڈیو لیکس میں بات چیت ہورہی ہے کہ کن کے استعفے قبول کرنے ہیں، یہ 123 الیکشن کرانے سے خوفزدہ ہیں ، ساکھ تو ان کی رہی نہیں، کہتے ہیں سیلاب کی وجہ سے الیکشن نہیں کرائے، ننکانہ اور کراچی میں کونسا سیلاب تھا ؟ کراچی سے نئی خبریں آرہی ہیں، لوکل الیکشن کو ملتوی کیا جائے، کہتے ہیں پولیس والوں کی کمی ہورہی ہے، واضح ثبوت سامنے آگئے ہیں کہ یہ سازش سے کیا جارہا ہے۔
    ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں جائیں گے، کیونکہ آڈیو لیکس میں واضح ہے کہ الیکشن کمیشن کیسے فرمائش پر کام کرتا ہے، کئی بار کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حلیف بن چکا ہے، ایک دن ایک ہی طریقےسے 123 افراد نے استعفے دیئے، کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک استعفیٰ کا قبول ہوجائے ایک کا نہیں۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا بحیثیت جماعت فیصلہ کیا ہے اجتماعی استعفیٰ دینا ہے، استعفیٰ دینے میں رتی برابر فرق نہیں، پھر فیصلے میں کیسے تفریق کی جاسکتی ہے،؟ فیصلہ آخر میں پارلیمان میں الیکٹڈ حکومت نے کرنا ہے، ملک کی جمہوریت میں صرف سیاستدانوں کا کردار نہیں۔
    آڈیو لیکس میں صحت کارڈ بند کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے، وزیراعظم کہہ رہے ہیں بھارت سے مشینری لانے پر کتنی رقم آرہی ہے، آڈیو لیکس سے حکومت کو نقصان اور پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا ہے، جو لیکس ان کی ہوئی ہیں، ان کا نقصان ہوا، ہماری لیکس میں ثابت ہوا عمران خان جو بند کمرے میں کہتے ہیں وہ سچ ہے، ہمیں علم نہیں آڈیو کون لیک کررہا ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.