تازہ تر ین

اساتذہ قوم کے محسن، ان کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا: وزیراعلی پنجاب

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے ذہنوں کو نئی جلا بخشتے ہیں اورہمیں ایک بہتر انسان بننے میں مدد دیتے ہیں، طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں اپنے اور تمام اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں، میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ رہنمائی، دوستی، لامتناہی تعاون اور مہربانی، یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اساتذہ کے ساتھ منسلک کرتا ہوں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے، اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے، اساتذہ کی عزت و تکریم سب کا فرض ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں، آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain