تازہ تر ین

وزیر اعظم فلڈ ریلیف ویلیج کے 100 گھر تیار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 100 گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں اہم قدم ثابت ہو گی۔
وزیراعظم سے منزیز گلوبل ایوی ایشن کے سی ای او فلپ جوئننگ نے ملاقات کی اور وزیر اعظم نے فلپ جوئننگ کا 100 گھر تعمیر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 100 گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں اہم قدم ثابت ہو گی۔
وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ متاثرین سیلاب سے وزیر اعظم نے وعدہ پورا کر دکھایا اور فلڈ ریلیف ویلیج کے 100 گھر تیار کر لیے۔
ترجمان وزیر اعظم آفس نے کہا کہ ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کو 5 اکتوبر کو ریکارڈ 24 دن میں تعمیر کیا گیا، سولر سسٹم کی سہولت سے آراستہ اسکول، کلینک اور ٹیوب ویل بھی قائم کیے گئے۔ یہ گھرسخت موسمی حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 2 ستمبر کو ٹانک کے دورے کے دوران 100 مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ 3 ستمبر کو جگہ منتخب ہوئی اور 7 ستمبر کو دونوں مقامات کا سروے مکمل کر کے 11 ستمبر کو تعمیر کا آغاز ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain